ریاض میں طوفانی بارش ، بڑی شاہرائیں دریا کی شکل اختیار کرگئیں

ٹریفک حادثات میں متعدد گاڑیوں کو نقصان، ٹریفک کا نظام مفلوج

جمعہ 9 نومبر 2018 21:30

ریاض میں طوفانی بارش ، بڑی شاہرائیں دریا کی شکل اختیار کرگئیں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو نے والی طوفانی بارش سے شہر کی بڑی شاہراہیں دریا کی شکل اختیار کرگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث ٹریفک حادثات میں متعدد گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے اور ٹریفک کا نظام مفلوج ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور نظام زندگی بھی متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی سعودی عرب کے مختلف حصے جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف، دمام، الاحسا اور باحہ شامل ہیں، ان میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں اور درجنوں گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئی تھیں۔تاہم سعودی عرب کے ریسکیو ادارے کے مطابق بارش کے پانی میں بہہ جانے والی گاڑیوں سے لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔ بارش سے متعدد پروازیں بھی متاثر ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ ریاض اور دیگر شہروں میں اسی سال مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارش سے بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔۔

Browse Latest Weather News in Urdu