راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ساڑھے اٹھائیس کروڑ روپے کی رقم جرمانے کی مد میں وصول۔ٹریفک پولیس

موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد چالان کئے

جمعہ 18 جنوری 2019 01:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) سٹی ٹریفک پولیس نے ضلع راولپنڈی اور ملحقہ تحصیلوں کی شاہرات پر ٹریفک کی روانی کو یقنینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ۔ جن کے دوران سات لاکھ سے زائد چالان کئے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گذشتہ سال کے دوران ساڑھے اٹھائیس کروڑ روپے کی رقم جرمانے کی مد میں وصول کی، ،عدالت عالیہ کے حکم پر راولپنڈی ضلع میں موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کاروائی کی اور ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد چالان کئے۔

سٹی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق 2018 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرکل07 لاکھ17 ہزار07سو85 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کیئے اس ضمن میں28کروڑ48لاکھ08ہزار 07سو50 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں اور کاغذات مکمل نہ ہونے پر 05ہزا05سو 16گاڑیاں اور 18ہزار 02سو48 موٹر سائیکلیںضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کر دیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 01لاکھ30ہزار سواروں کے چالان کئے گئے ، گاڑیوں کے شیشوں پر کالے پیپر ز کا استعمال کرنے پر 12807 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے شیشوں پر لگے کالے پیپرز موقعہ پر اتار لئے۔

بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر19449 اسی طرح غلط پارکنگ پر11904 جبکہ لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والی9214 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے اسی طرح پبلک سروس گاڑیوں کی روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 15958کم عمر ڈرائیور ز15270دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر19605 بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر 31431 ،ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے پر12250، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر19285 ,لین لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر9587،ون وے کی خلاف ورزی اور سڑک کی غلط سمت میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر21676 اور دیگرٹریفک خلاف ورزیوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوچالان ٹکٹ جا ری کئے گئے راولپنڈ ی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر موثر عمل درآمد کروانے ، روڈ حادثات کی روک تھام، شاہراہوں پر روڈ یوزرز کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے اور سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال سپیشل مہمات بھی جاری رکھیں ٹریفک پولیس کی جانب سے رواں سال کے دوران بھی شاہرائوں پر ٹریفک لاء انفورسمنٹ پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان