کراچی، ڈی آئی جی پی ٹریفک کی سائٹ کے صنعتی علاقے میں تجازوات کے خلاف مہم شروع کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 18 جنوری 2019 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) ڈی آئی جی پی ٹریفک جاوید علی مہر نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیم پاریکھ کی جانب سے ٹریفک جام کے بڑھتے مسائل کی وجوہات کی نشاندہی پر سائٹ کے صنعتی علاقے میں فوری طور پرتجازوات کے خلاف مہم شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جو ڈی ایم سی ویسٹ کی مدد سے شیر شاہ، گل بائی اور تمام ٹرک،رکشا اسٹینڈز سے تجازوات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر شروع کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے صدر سائٹ ایسوسی ایشن کی دعوت کے موقع پر ٹریفک سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔جاوید علی مہر نے سائٹ ایسوسی ایشن کی تجاویزاور سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے افضاء فلائی اوور پر لفٹر کے ذریعے خراب گاڑیوں کو شام 4.30بجے سے رات 8بجے تک ہٹانے اور غلط سائیڈ سے آنے والوں کا چالان کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سائٹ ایریا میں زیادہ ٹریفک کے ہجوم کے 10مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی بلا تعطل ممکن بنائی جاسکے۔

ڈی آئی جی پی ٹریفک نے اورنگی نالہ برج کو چوڑا کرنے، آئی سی آئی برج سے جناح فلائی اوور تک اونچے بیریئرز ، کیٹ آئیز کی تنصیب،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے لیاری ایکسپریس وے کے جوائنٹس کی مرمت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے یہ بھی کہاکہ سائٹ ایریا میں شام سے رات 8 بجے تک 6 وہیلر گاڑیوں کو چلانے کی اجازت ہو گی۔اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پاریکھ نے کراچی کے سب سے بڑے صنعتی علاقے میں ٹریفک کے متعلق مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے بعض اہم تجاویز دیں اور تفصیلی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی تاہم بعض علاقوں میں صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عوام کے ساتھ ٹریفک پولیس کے رویے کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے ڈی آئی جی پی ٹریفک سے درخواست کی کہ سائٹ ایریا میں ٹریفک جام کے سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں جس سے وقت اور ایندھن دونوں کی بچت کے ساتھ برآمدی مال کی جلد ترسیل میں بھی مدد ملے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز