سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 جنوری 2019 21:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ہائوسنگ اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنت حکومت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ جمعہ کو آباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی شہر میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ہٹائے جانے کے سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں ہائوسنگ اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنت حکومت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے،کراچی کے بلڈرز اور ڈیولپرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے شہر قائد میں تقریبا 2 برسوں سے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر پر پابندی کے باعث آباد ممبر بلڈرز کے 330 پروجیکٹس التوا کا شکار تھے، تعمیراتی سرگرمیاں ٹھپ اور 600 ارب روپے کی سرمایہ کاری رک گئی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ہائوسنگ اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو خط جاری کیا ہے جس میں ڈی جی کو سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی ہٹائے جانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

مذکورہ خط میں آباد کی آئینی درخواست نمبر 38/2016 سے لے کر اس سلسلے کے آخری حکمنامے کا ذکر بھی کیا گیا ہے جس میں معزز عدالت نے 11 دسمبر 2018ء کوکراچی شہر میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ہٹائے جانے کا حکم دیا تھا ۔عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے میں حکومت سندھ کو سوا مہینہ لگ گیا اس کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے مذکورہ خط جاری ہوتے ہی بلڈرز اور ڈیولپرز کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

آباد نے دیر آید درست آید کو غنیمت جانتے ہوئے سندھ حکومت کا شکریہ اور بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔مذکورہ خط کو جاری کروانے میں آباد کے نمائندوں نے بھرپور کردار ادا کیا جو کہ مذکورہ عدالتی احکام کے جاری ہونے کے بعد سے اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے کوشاں رہے جس کے تحت ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ،ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر بلدیات سے مسلسل رابطے میں رہے اور اس سلسلے میں جاری ہونے والی سمری پر مسلسل کوششوں سے کے باعث متعلقہ سندھ حکومت کے افسران سے دستخط کرواتے رہے اور آخر کار انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔

حکومت سندھ کے مذکورہ اجازت نامے کے بعد بلڈرز اور ڈیولپرز کے 2 سال سے رکے ہوئے 330 پروجیکٹس پر دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوسکیں گی جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے پانی کی این او سی جاری ہونے کے باعث سیکڑوں منظوری کے منتظر منصوبوں کے بھی جلد شروع ہونے کی امید ہوگئی ہے جس سے نہ صرف شہر قائد بلکہ ملکی معیش پر بھی انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان