حالیہ بارشوں اور برفباری سے خشک سالی کے اثرات ختم ہونے لگے

زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 9 فروری 2019 20:13

حالیہ بارشوں اور برفباری سے خشک سالی کے اثرات ختم ہونے لگے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے خشک سالی کے اثرات ختم ہونے لگے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بلوچستان کے طول و عرض میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے خشک سالی اور اس کے اثرات میں کمی اور زیر زمین پانی کی سطح میں بھی بہتری کے امکانات ہیںزرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں اور برفباری سے زراعت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اس موسم میں ہونے والی بارشیں اور برفباری سیب،آڑو، خوبانی اور انگور سمیت مختلف پھلوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور بارشوں اور برفباری سے خاص طور پر بارانی علاقوں میں فصلوں اور باغات کو بہت فائدہ ہوگاآبی ماہرین کے مطابق گزشتہ دو سے پانچ سالوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر شمالی اور جنوب مغربی اضلاع میں یا تو معمول سے کم بارشیں ہوئی تھیں یا بارشیں ہوئی ہی نہیں، جس کی وجہ سے صوبے کے بعض علاقے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں آگئے تھے، تاہم یہ خوش آئند ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ ان علاقوں میں بھی اچھی بارشیں ہوئی ہیں اور وقتا فوقتا بارشیں برسانے والے سسٹم کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سالوں سے خشک ندی نالوں میں بھی پانی آگیا ہے اور مختلف علاقوں میں قائم چھوٹے بڑے ڈیم اور پانی کے ذخیرے بھی پانی سے بھرگئے ہیںماہرین کے مطابق بلوچستان کے طول و عرض میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے خشک سالی اور اس کے اثرات میں کمی اور زیر زمین پانی کی سطح میں بھی بہتری کے امکانات ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu