پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،مغربی علاقوں میں ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 27 مارچ 2019 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2019ء) محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مغربی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ صبح کے وقت خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درجہ حرارت بھی 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور کا موسم آئندہ دو روز تک خشک رہنے کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت18 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم جمعرات کو چند اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بدھ کے روز موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے اور آئندہ چند روز تک کہیں بھی بارش متوقع نہیں۔سندھ اور پنجاب کے تمام اضلاع میں بدھ کے روز موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہا، سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

لاہور سمیت صو بہ  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

ملتان اور مضافات میں  ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

ملتان اور مضافات میں ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری