لاہور سمیت سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 24 اپریل 2019 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ہ ،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن میں اکثر مقامات ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ژوب، سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ہ میں اکثر مقامات جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، قلات ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوںآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے گوجرانوالہ20، راولپنڈی شمس آباد12، چکلالہ08، اسلام آباد ایئرپورٹ11، سیدپور، گولڑہ10، زیروپوائنٹ08، بوکرہ05، مری11، منڈی بہائوالدین، جوہرآباد09، سیالکوٹ کینٹ08، ایئرپورٹ03، چکوال07، گجرات05، منگلا، جہلم03، سرگودھا02، خیبرپختونخوا: کالام16، پٹن15، مالم جبہ13، دیر بالائی11، زیریں04، بنوں10، چترال09، پشاور سٹی09، ایئرپورٹ01، میرکھانی، بالاکوٹ، چراٹ08، دروش03، سیدوشریف02، کاکول، پاراچنار01، کشمیر: راولاکوٹ06، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی02، گلگت بلتستان: استور05، بونجی03، گوپس، گلگت02، سکردو01، بلوچستان: قلات01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد، دادو، خانپور46 اور شہید بینظیرآباد ، لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت لاہور ، فیصل آباد 41 ، ملتان 42 سرگودھا میں39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری