جڑواں شہروں میں شدید گرمی کے باعث لوگوں کا مری، سوات، ناران کاغان سمیت مختلف سیاحتی مقامات کا رخ

بدھ 26 جون 2019 16:51

جڑواں شہروں میں شدید گرمی کے باعث لوگوں کا مری، سوات، ناران کاغان سمیت مختلف سیاحتی مقامات کا رخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ماہ جون میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں شدید گرمی کے باعث لوگ مری، سوات، ناران کاغان سمیت مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں جہاں درجہ حرارت نسبتاً کم اور موسم خوشگوار ہے۔ ان تفریحی مقامات پر ہوٹلوں کی ایڈوانس بکنگ مکمل ہو چکی ہے اور سیاحوں کو خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے کیلئے ہوٹلوں میں جگہ نہیں مل رہی۔

پاکستان کے مختلف علاقوں سے مری، ایوبیہ، نتھیا گلی، ناران اور کاغان جیسے تفریحی علاقوں میں رش بڑھ گیا ہے۔ پاکستان کے کئی شمالی علاقوں میں موسم اب بھی سرد اور خوشگوار ہے تاہم مہنگے ہوٹل عام سیاحوں کی دسترس سے باہر ہیں جہاں کمروں کے یومیہ کرائے ہزاروں روپے میں ہیں۔ اسی طرح کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مری میں آئے ہوئے ایک شادی شدہ جوڑے نے کہا کہ وہ سیر و تفریح کیلئے مری آئے ہیں اور مری کے ٹھنڈے اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اشیائے خورد و نوش مہنگی ہونے کے باعث زیادہ دن تک ٹھہرنا مشکل ہے۔ ایوبیہ آئے ہوئے ایک سیاح احسن علی نے کہا کہ وہ ہر سال جون میں اپنے بچوں کے ساتھ ان علاقوں میں تفریح کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول اور خوبصورتی انسان کو ان تفریحی علاقوں میں آنے پر مجبور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر لفٹ کے ذریعے قدرت کے نظاروں کو دیکھ کر ہم بہت لطف اندوز ہوئے تاہم پاکستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم ہے اور لوگ گرمی دور کرنے کیلئے نہروں اور دریائوں کے کناروں کا رخ کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کرتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان