فیصل آباد، واسا حکام کو مون سون کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 27 جون 2019 14:31

فیصل آباد، واسا حکام کو مون سون کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) واسا حکام کو مون سون کے دوران ممکنہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ،مشینری آپریشنل ، عملہ ڈیوٹی پر حاضر رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ تمام اہلکاروں کو اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی فیصل آباد کے منیجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوہدری نے جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کے دوران بتایاکہ واسا کے تمام افسران و اہلکاران پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ مرکزی شاہرات سمیت کسی بھی جگہ پر پونڈنگ ایریاز نہ بننے دیں کیونکہ جوہڑ کی صورت میں جمع ہونے والا بارشی پانی نہ صرف تعفن بلکہ موسمی امراض پھیلانے کا بھی موجب بن سکتا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ چونکہ رواں مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے اسلئے یہ بارشیں واسا حکام کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ تمام صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور بارشوں کے دوران تمام متعلقہ حکام فیلڈ میںموجود رہتے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹا جاسکے۔ انہوںنے بتایاکہ آپریشنل سٹاف ہمہ وقت چوکنا ہے جس کے پاس ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر آلات موجود ہیں جن کا مقصد بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کو یقینی بنانا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ شہر کے تمام علاقوں میں گٹروں ، نالوں ، نالیوں اور سیوریج کے پانی کے اخراج کے مقامات کی کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی جگہ پر کچرے کے باعث پانی کے بہائو میں رکاوٹ نہ آسکے۔ انہوںنے کہا کہ یہ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ کسی قسم کی گندگی ، شاپر یا دیگر کوڑا کرکٹ گٹروں ، نالوں ، نالیوں میں نہ پھینکیں تاکہ بارشی و سیور واٹر کے نکاس میں کسی مشکل سمیت شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوںنے بتایاکہ واسا نے مرکزی دفتر سمیت مختلف پوائنٹس پر کنٹرول روم قائم کردیئے ہیں جو 24گھنٹے فعال رہیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی