سرگودھا اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

سرگودھا اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں گزشتہ روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا پنکھوں کی ہواء ٹھنڈی اور موسم خوشگوار ہونے کیساتھ لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ گرمی اور حبس کا کئی روز سے جاری سلسلہ بہت حد تک کم ہوگیا۔ لوگوں نے بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بارش کو خوش آئند قرار دیا۔

Your Thoughts and Comments