مشرقی اور جنوبی امریکا میں موسم خزاں میں گرمی کی لہر

جمعرات 3 اکتوبر 2019 15:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) امریکا کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسم خزاں چھا جانے کے باوجود گرمی کی نئی لہر نے سب کو پریشان کر دیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق امریکا کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسم خزاں آجانے کے باوجود بدھ کو موسم گرم رہا اور جس کے باعث واشنگٹن میں دوپہر کے بعد درجہ حرارت97 فارن ہائیٹ یعنی (36 ڈگری سینٹی گریڈ) ریکارڈ کیا گیا جس نے 1941ء کے خزاں میں گرمی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر میں جنوبی علاقوں مونٹگومرے، الاباما میں درجہ حرارت 98 ڈگری، لٹل راک آرکنساس میں 94 اور اٹلانٹا میں 95جبکہ سینٹرل پارک میں 92ڈگری فارن ہائیٹ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق امریکا کے ایک تہائی علاقوں میں درجہ حرارت 90 ڈگری فارن ہائیٹ سے تجاوز کر جائے گا جبکہ گرمی کی شدت کے باعث اوہیو اور میری لینڈ میں سکولوں میں جلدی چھٹی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک، سیراکیوس، لوسیانا، نیواورلینز، اوہیو کلیوی لینڈ سمیت ایک درجن سے زیادہ شہروں میں گزشتہ روز درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اٹلانٹا میں درجہ حرارت 95ڈگری فارن ہائیٹ تک جا سکتا ہے تاہم رواں ہفتے کے اختتام پر شمال مشرقی علاقوں میں موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔ امریکہ میں جہاں ایک طرف رواں ہفتے گرمی کی نئی لہر شروع ہے وہیں امریکی ریاست مونٹانا کے علاقہ برائوننگ میں 4 فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان