آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

جمعہ 13 دسمبر 2019 21:37

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب کے بعض اضلاع اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پنجاب اور بالائی سند ھ کے اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، ساہیوال، ڈی جی خان، فیصل آباد، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، خضدار، نگرپارکر، ٹھٹھہ، دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران مالم جبہ، مری، استور، سکردو اور بگروٹ میں بھی برف باری ہوئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش نارووال میں 53 ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ 25، حافظ آباد 24، منگلا، قصور 20، منڈی بہائوالدین، لاہور، مری 17، گوجرانوالہ، جہلم 16، اسلام آباد 8، راولپنڈی 8، جوہرآباد 7، چکوال 6، گجرات، اٹک 3، نگر پارکر 27، ٹھٹھہ 4، دادو 3، کوٹلی 23، راولاکوٹ 16، گڑھی دوپٹہ 13، مظفرآباد 13، زیارت 16، مسلم باغ 7، ژوب 5، مستونگ 4، کوئٹہ 6، بارکھان، خضدار 2، مالم جبہ 16، بالاکوٹ 15، کاکول، بونیر 7، سیدو شریف 6، لوئر دیر 3، بشام 2، استور 8، اسکردو 5 اور بگروٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔

اس دوران مالم جبہ میں11 انچ، مری 5، استور 3، سکردو 2 اور بگروٹ میں ایک انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، پاراچنار، گوپس منفی 4، مالام جبہ، استور، سکردو، کالام منفی 3، ہنزہ منفی 2، چترال اور مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..