ّسندھ حکومت کو تعلیمی شعبے میں مستند غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون کی ضرورت ہے،سعید غنی

7 مزدوروں کے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے حکومت تمام وسائل فراہم کریگی، غیر سرکاری تنظیموں کو حکومت کے ساتھ مل کر اس مشن کو مکمل کرنا ہوگا،صوبائی وزیر اطلاعات

اتوار 15 دسمبر 2019 18:50

6کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو تعلیم کے شعبے میں میں کام کرنے والی مستند غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ صوبے میں موجود تمام مزدوروں کے بچوں کو خواندہ بنایا جا سکے۔صوبائی وزیراطلاعات و محنت ہفتے کی شب آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ بچوں کے میلے اور انٹرسکول مقابلوں کی کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب کا اہتمام گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے قیام کی سلور جوبلی کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت سندھ سوشل سکیورٹی کے نظام کو صوبے بھر میں عام کرنا چاہ رہی ہے جس کے تحت تمام مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی لازمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا جس کے لیے صوبائی حکومت کو گرین کریسنٹ ٹرسٹ جیسی تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والی مستند غیر سرکاری تنظیموں کا بھرپور تعاون چاہئے ہوگا۔

(جاری ہے)

مزدوروں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل اور سرمایہ فراہم کرے گی اور غیر سرکاری تنظیموں کو حکومت کے ساتھ مل کر اس مشن کو مکمل کرنا ہوگا۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کو غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ اشتراک عمل کرکے اس انداز میں کام کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔انہوں نیکہا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے جو لوگ اپنا وقت، سرمایہ، اور وسائل نکال کر تعلیم کے شعبے میں کام کرتے ہیں وہ درحقیقت ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری نبھا رہے ہوتے ہیں۔

حکومت وقت کا فرض ہے کہ ان کی بھرپور مدد کی جائے۔ اس حوالے سے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کو سندھ میں خواندگی کے مشن کو بڑھانے میں جس قسم کے تعاون کی ضرورت ہوگی حکومت سندھ اس سے بڑھ چڑھ کر مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے تعلیم کے شعبے میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ حکومت کو ایسی غیر سرکاری تنظیموں کے کام کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا اور اس حوالے سے جتنی بھی کوششیں کی جائے کم ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے سی ای او زاہد سعید نے موجودہ حکومت پر زور دیا کہ کہ ملک میں ناخواندہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان جیسے دوسرے مسائل سے نمٹنے کے لیے تعلیمی امرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد تعلیم کا شعبہ دہ وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوگیا ہے مگر وفاقی حکومت ملک میں موجود تعلیمی مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری سے خود کو عہدہ برا نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ صرف صوبہ سندھ میں ناخواندہ بچوں کی تعداد 4.2 ملین ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تعلیمی نظام کی بہتری اور دستیاب وسائل کا شفاف استعمال ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سی ٹی نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز 25 سال پہلے کراچی کے ضلع غربی کے دور دراز کے ایک علاقے میں اپنا پہلا سکول قائم کرکے کیا۔ اس سکول میں 50 طالب علم اور ایک استاد تھا۔ آج جی سی ٹی کے نیٹ ورک میں طالب علموں کی تعداد 29 ہزار ہے جن کو چودہ سو قابل اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔ جی سی ٹی ان علاقوں میں اسکولوں کا قیام عمل میں لے کر آء جہاں پر پہلے کوئی پرائیویٹ یا سرکاری سکول موجود نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جی سی ٹی اگلے پانچ سالوں میں اپنے سکولوں میں طالب علموں کی تعداد ایک لاکھ لے جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی سی ٹی کو حاصل ہونے والے عطیات کو کو غیر مراعات یافتہ گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی معیاری تعلیم پر براہ راست خرچ کیا جاتا ہے اور ان عطیات سے سکولوں کی عمارتیں نہیں تعمیر کی جاتیں کیونکہ اسکولوں کو کرائے پر حاصل شدہ عمارتوں میں قائم کیا جاتا ہے ہے۔

انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ سندھ میں تعلیمی نظام کے حوالے سے کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیموں کی مشترکہ کنسوشیم کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ صوبے کی تعلیمی پسماندگی کو مشترکہ کاوشوں سے دور کیا جاسکے۔تقریب سے سے کمشنر کراچی کراچی افتخار شلوانی، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ ورلڈ عارف اللہ حسینی آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے بھی خطاب کیا اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی 25 سالہ تعلیمی خدمات کو سراہا

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز