آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی

جمعرات 30 جولائی 2020 20:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے اور درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں بادلوں اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار رہا اور گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکون کا سانس لیا جبکہ گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu