جمعہ سے ہفتہ کے دوران تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 30 جولائی 2020 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شام اور رات سے صبح کے اوقات میں تیز ہواوئو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بارکھان، خضدار، ڑوب، موسیٰ خیل، کشمیر اور اسلام آباد میں رات سے صبح کے اوقات میں تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دن کے دوران زیادہ تر حبس اور مطلع جزوی طور پر ابر ا آلود رہے گا۔

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی توقع ہے۔سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا،اسلام آباداور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد سیدپور 57، زیرو پوائنٹ 30، گولڑہ 19، بوکڑہ 08، پنجاب میں (راولپنڈی (چکلالہ 32)، مری 15، سیالکوٹ ( ایئر پورٹ 10،سٹی ٹریس)، گجرات 02، جہلم ٹریس کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 13، راولاکوٹ 07، کوٹلی 04، مظفرآباد ٹریس خیبر پختونخوا میں سیدو شریف 07، کاکول 06، سندھ میں کراچی ( ایئر پورٹ (اولڈ)، مسرور01 ) ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 46 ،دادو،نوکنڈی 45،دالبندین ،روہری اور نوابشا ہ میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری