شرعی طور پر کورونا کی وبا سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہے، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:58

لاہور۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) :چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا وبا ہے جس سے توکل الی اللہ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ نجات پانی ہے، شرعی طور پر کورونا کی وبا سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہے، امت مسلمہ کے مصائب اور مسائل کے حل کیلئے اللہ کی طرف رجوع اور وحدت ا مت کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم سے فضل اور رحم طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کو انسانوں کے ساتھ بھی حسن سلوک کرنا چاہیے ، مالکوں کو ملازمین کے ساتھ ، اولاد کو ماں باپ کے ساتھ ، ماں باپ کو اولاد کے ساتھ ، امرا کو فقراکے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کرنا چاہیے، زمین والوں پر رحم کرنے سے آسمان والا رحم کرتا ہے، حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیکی کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا کا مرض پھیل رہا ہے ،تمام سیاسی و مذہبی قوتوں سے بلا تفریق گذارش ہے کہ وہ اجتماعات سے گریز کریں، اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے ، وحدت اور اتحاد کیلئے حکومت پاکستان ہر سطح پر کوششیں کر رہی ہے۔

آج الحمدللہ اسلامک فوبیا، توہین ناموس رسالت، توہین آسمانی مذاہب پر اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے متفقہ قرارداد پاکستان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ہم اس پر تمام اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسلمان پاکستان میں اکثریت میں ہیں اور پاکستان میں رہنے والے غیر مسلم پاکستانیوں کو بھی مکمل تحفظ کا احساس دلانا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ، عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے ، بعض عالمی ادارے اور پاکستان میں موجود بعض افراد اپنے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کو اور اسکے سلامتی کے اداروں کو اور افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ہم دنیا کے سامنے حقائق کو رکھیں گے اور یہ بتائیں گے کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتیں مسلمانوں کی طرح محفوظ ہیں،کسی کو کسی غیر مسلم کی جان و مال ، عزت و آبرو سے ریاست نہیں کھیلنے دے گی۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قانون مسلمانوں اور غیر مسلموں کیلئے واضح ہے اور سب کو اس پر عمل کرنا ہے، مساجد انسانیت کی رشد و ہدایت اور فلاح کا مرکز ہے ، مساجد سے جو آواز بلند ہوتی ہے اس کا اثر پوری انسانیت پر پڑتا ہے لہذا محراب و منبر کی ذمہ داری ہے کہ وہ خیر اور شر کو لوگوں کے سامنے واضح بیان کرے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش