خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع بونیر میں گدیزی /سالارزی کونئی تحصیل کا درجہ دے دیا

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو ریاض خان نے باقاعدہ افتتاح کیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو ریاض خان نے ممبر قومی ا سمبلی شیر اکبر خان کے ہمراہ ضلع بونیر میں نئی بننے والے تحصیل گدیزی /سالارزی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔افتتاحی تقریب گدیزی /سالارزی میں منعقدکئے گئی جس میں ڈپٹی کمشنر بونیر نصراللہ خان یوسفزئی، اسسٹنٹ کمشنر سید حماد حیدر سمیت علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

گدیزی / سالارزی تحصیل بننے سے بونیر میں تحصیلوں کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ اس موقع پر موجود علاقہ عمائدین نے صوبائی حکومت کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ بونیر کے پسماندہ علاقے کے لوگوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ صوبائی حکومت نے پوراکر دیاہے اور اس کی وجہ سے علاقے میں تبدیلی کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

تقریب سے اپنے خطاب میں ریاض خان کا کہنا تھا کی سیاسی اختلافات سے مبرا ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی قیادت خصوصا وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے نئے تحصیل تشکیل مکمل ہوئی ہے۔ریاض خان کا کہنا تھا کہ نئے تحصیل کا بننا آسان کام نہیں تھا ۔ معاون خصوصی نے اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا خصوصی شکریہ اداکیاجنہوں نے صوبائی کابینہ میں لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے تحصیل بنانے کی منظوری دی۔

ریاض خان نے عمائدین علاقہ اور مقامی انتظامیہ کے افسران سے اپنے خطاب میں کہا کی ضلع بونیر کو ترقی کے دھارے میں شامل رکھنے اور جدید آمدو رفت یقینی بنانے کے لیئے سڑکوں کا جا ل بچھا یا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ بونیر کو سوات موٹر وے سے مختلف انٹر چینچز کے ذریعے منسلک کیا جائے۔ اس سلسلے میں بابا سرائے سے کاٹلنگ انٹر چینچ پر کام کا اغاز جلد ہوگا۔

صوبائی ہائے ویز کے علاوہ دیہاتوں میں بھی سڑکوں کی تعمیر پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ بونیر ضلع کے اندر اور بونیر کا صوبے کے دیگراضلاع کے ساتھ امدو رفت سہل ہو اور لوگوں کی مشکلات کم ہونے کے ساتھ ساتھ بونیر تیز ترین ترقی کے دور میںدوسرے علاقوں کے ہم پلہ رہے۔ریاض خان نے گدیزی / سالارزی کے لیے گرلز کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔ ضلعی افسران سے مخاطب ہوکر ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی پوسٹوں پر تعیناتی جلد کی جائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ووہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش