سعودی عرب کے علاقے جبل اللوزمیں درجہ حرات نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان

بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش جمعرات اور جمعہ کے روز تک ہلکی بارش میں تبدیل ہوجائے گی،محکمہ موسمیات

منگل 16 فروری 2021 13:27

سعودی عرب کے علاقے جبل اللوزمیں درجہ حرات نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) سعودی عرب میں ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے شمال میں واقع اللوزپہاڑی سلسلے پر درجہ حرارت نطقہ انجماد سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں جغرافیا اور طبعی حالات کے استاد اور موسمیاتی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ المسند نے تبوک کے شمال مغربی علاقے جبل اللوزکی چوٹیوں پر درجہ حرارت 22 منفی درجے سینٹی گریڈ تکل جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بدھ کی شام اس پہاڑی علاقوں کی بلندیوں پر درجہ حرارت منفی 10 درجے سینٹی گریڈ رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دن کے وقت ایک منفی درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ درجہ حرارت میں مزید کمی کے باعث اس علاقے میں بارش کے ساتھ برف باری کی بھی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے ایک فضائی آبزر ویٹر معاذ الاحمدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گہرے قطبی تودے کے باعث سعودی عرب کے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مملکت کے شمالی علاقوں میں القریات، رفحا، عرعر، تبوک، جنوب مغرب میں ضبا ، الوجہ، املج، تشمل، مغربی العلا، خیبر، حائل، القصیم، مدینہ منورہ، جنوب مغبری ساحل، ینبع، الرائس، مکہ المکرمہ، طائف، رابغ، جدہ، اللیث اور النفذہ میں موسم میں تبدیلی آئے گی اور یہ علاقے بارش اور سرد ہوائوں کی لپیٹ میں آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش جمعرات اور جمعہ کے روز تک ہلکی بارش میں تبدیل ہوجائے گی۔ سعود عرب کے وسطی، شمالی، شمال مشرقی علاقوں، دارالحکومت الریاض، الدوادمی، عفیف، الخرج، المجمعہ، ،حفر الباطن، الدمام، الجبیل، الھفوف، الریاض، میں تیز ہوائوں کے ساتھ گرد وغبار اڑنے کے امکانات ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..