سینیٹ انتخابات میں نقب لگانے کی واردات کو جمہوریت کی فتح قراردینا شرمناک ہے‘ہمایوں اخترخان

پیپلزپارٹی کی پیروی میں چلنے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے سنجیدہ رہنما شدید تشویش میں مبتلاہیں ‘سینئر مرکزی رہنماء

ہفتہ 6 مارچ 2021 11:40

سینیٹ انتخابات میں نقب لگانے کی واردات کو جمہوریت کی فتح قراردینا شرمناک ہے‘ہمایوں اخترخان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مبینہ طو رپر جن لوگوں کو آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے وقت آنے پر ان کیلئے ’’رات گئی بات گئی ‘‘ والافارمولہ اپنائے گی ،پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں نقب لگانے کی واردات کو جمہوریت کی فتح قراردے رہی ہے جو شرمناک بات ہے ،پیپلزپارٹی کی پیروی میں چلنے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے سنجیدہ رہنما شدید تشویش میں مبتلاہیں ۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں جمہوری اقدار کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اورپوری قوم نے سب کچھ اپنی آنکھوںسے دیکھاہے ۔انہوںنے کہا کہ جن لوگوںنے سینیٹ انتخابات میں مخالفت میں ووٹ دیا انہیںچاہیے تھاکہ سامنے آ کراظہارکرتے اوراس کے ساتھ یہ اعلان بھی کرتے کہ ہم پارٹی کی نشست چھوڑ کردوبارہ انتخاب لڑ کر میدان میں آئیں گے،ایسے لوگ یقینا بے نقاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مبینہ طور پر مسلم لیگ(ن) نے جن لوگوں کو ٹکٹ کی یقین دہانی کرائی ہے وقت آنے پر لیگی قیادت ان کا فون بھی نہیں سنے گی اور ان کیلئے ’’ رات گئی بات گئی ‘‘ والافارمولہ اپنایا جائے گا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم کی وجہ سے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالا ہے اسی لئے اپوزیشن آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کی راہ میں سپیڈ بریکر بنا رہی ہے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان