عید الفطر کے بعد کورنگی میں کھیلوں کے میلے کا انعقاد کیا جائیگا

ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کا کھیلوں کے وفد سے ملاقات میں اعلان

پیر 12 اپریل 2021 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد ضلع کورنگی میں کھیلوں کے میلے کا انعقاد کیا جائیگا ،نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور، مثبت او ر صحتمند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کھیلوں کو میدانوں کو فعال اور اسے آباد کرنا ہوگا وزیر اعلیٰ سندھ کے ویژن کے مطابق ضلع انتظامیہ اور DMCکورنگی تعمیر و ترقی کے ساتھ عوام خصوصاً نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کوارڈینٹر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں اسپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد بھی موجود تھے ۔کھیلوں کی تنظیموں کے ذمہ دران میں پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹر ی خالد بروہی ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری محمد اقبال ،نیشنل مارشل آرٹس کمیٹی کے صدر شی ہان شہزاد احمد ، سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر نفیس احمد ،کراچی کے سیکریٹر ی محمد راشد ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،شوٹنگ بال پلیئر ایم شمیم اور دیگر موجود تھے ۔

عرفان سلام میروانی نے کہا کہ میں جب تک اس منصب پر ہوںکورنگی کی عوام خصوصاًنوجوانوںکو صحت مندتفریح خصوصاً کھیلو ں کے مواقع فراہم کرنا میری اولین ذمہ داری ہوگی کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع ہر سطح پر فراہم کئے جائیں ضلع کورنگی نے ملک کو نامور کھلاڑیوں سے نوازا ہے اور آج بھی ملک کی مختلف کھیلوں کی ٹیموں میں ضلع کورنگی کے متعدد کھلاڑی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں کھیل کے میدان بڑی تعداد میں موجود ہیں اور آج میں اعلان کررہا ہوں کہ ضلعی کورنگی کی حدود میں کسی بھی کھیل کے میدان تجاوزات اور قبضہ برداشت نہیں کرونگا عرفان سلام میروانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ کے بڑے واضح احکامات ہیں کہ کھیل کے میدانوں کو صرف کھیل کے لئے ہی استعمال ہونا چاہیئے اور میں ان کے احکامات پر انشا اللہ عملدرآمد کرائوں گا ،اس مموقع پر انہوں نے غلام محمد خان کو ضلع کورنگی اسپورٹس میلے کا کوارڈینٹر مقررہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ تمام تر انتظامات کریں اور ایک شاندار کھیلوں کے مقابلوں پر مشتمل میلہ سجائیں جس میں ضلعی انتظامیہ کورنگی ،DMCکورنگی اور ضلع کورنگی کی عوام آپ کے ساتھ ہوگی اس موقع پر غلام محمد خان نے تجویز دی کہ ضلع کورنگی اسپورٹس میلہ میں صرف کورنگی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائیاور قومی کھیلوں کے ساتھ ساتھ علاقائی کھیلوں کو بھی شامل کیا جائے ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے تجویز قبول کرلی ،دریں اثناء غلام محمد خان کی تجویز پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان کو ڈپٹی کمشنر کورنگی نے فیسٹیول کا چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان