ٰلاہور، شہداء پولیس کی خدمات کے اعتراف میں آٹھ اہلکاروں کے بچے شہید کوٹہ پر جونئیر کلرک تعینات

بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت بھی کی جارہی ہی:سی سی پی او ٌملک و قوم کی سلامتی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیروز ہیں : غلام محمود ڈوگر

پیر 12 اپریل 2021 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی سلامتی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ لاہور پولیس ایک فیملی کی مانند ہے۔ شہداء پولیس کے بچوں کی دیکھ بھال لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں لاہور پولیس کے شہداء پولیس کی خدمات کے اعتراف میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو جونیئر کلرک بھرتی کئے جانے پر تقررنامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایس ایس پی ایڈمن وقار شعیب قریشی،متعلقہ پولیس افسران اور شہدا کے اہلخانہ اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ایس ایس پی ایڈمن نے بھرتی ہونے والے جونیئر کلرکس کو تقرری کے لیٹرزدئیے۔

جونیئر کلرکس کو شہید کوٹہ پر محکمہ پولیس میں بھرتی کیا گیا۔بھرتی ہونے والوں میں سونیا صدیقہ، فیاض،سلطان، یاسر،ارسلان، عمیر، شکیل اور ارسلان شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے شہداء کے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کوٹہ پر بچوں کی بھرتی ان کا بنیادی حق ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہدا اور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے ورثا ہماری اپنی فیملیز ہیں۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس شہیدوں کے اہل خانہ سے ہمہ وقت رابطہ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے۔اہلکاروں کی مالی امداد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے۔پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد، راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش