اسلام آباد میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

جمعے سے اتوار کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

جمعرات 10 جون 2021 14:43

اسلام آباد میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہوامیں نمی کا تناسب 23 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خوشخبری سٴْناتے ہوئے جمعے سے اتوار کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu