کراچی،16ستمبرکی شب ماہِ ستمبر میں کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ

گجرات میں موجود ہوا کا کم دبائوسمندر کی جانب بڑھ گیا ہے،جس کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں، سردار سرفراز

جمعرات 16 ستمبر 2021 12:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 16ستمبرکی شب ماہِ ستمبر میں کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈکی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ رات درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں 11 ستمبر 1962 اور 5 ستمبر 2011 کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں 20 ستمبر 1988 کودرجہ حرارت 30 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازنے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جبکہ شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ گجرات میں موجود ہوا کا کم دبائوسمندر کی جانب بڑھ گیا ہے۔

ہوا کے کم دبائو کے پھیلائو کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ24گھنٹوں میں کراچی میں شمال مشرق اور مشرق میں بادل بن سکتے ہیں اوربوندا باندی کاامکان ہے ۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں جمعہ کی صبح سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہ سکتا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش