ایف بی آر کے حکام آئندہ ہفتے افغانستان جائیں گے

پاکستان، افغانستان اور خطے کی تجارت کے لیے انفرااسٹرکچر میں بہتری لانا ضروری ہے، حکام

اتوار 26 ستمبر 2021 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) افغان کسٹم حکام کو تکنیکی سپورٹ دینے کیلئے ایف بی آر حکام آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کو تاجکستان اور ازبکستان تک بڑھائیں گے ، پاکستان، افغانستان اور خطے کی تجارت کے لیے انفرااسٹرکچر میں بہتری لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu