مخدوم خسرو بختیار ابوظہبی میں چھٹے وزارتی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے د بئی پہنچ گئے،پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

پیر 25 اکتوبر 2021 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیربرائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار پیر کو چھٹے وزارتی سطح کے ابوظہبی ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار پاکستان کوملنے والی ابوظہبی ڈائیلاگ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے ،پاکستان کو ابو ظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی دو سال کے لئے دی گئی ہے ۔وفاقی وزیر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ابوظہبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کے لیے 2008 میں قائم کیا گیا تھا،اس کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu