ووٹرز کے قومی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کچھی بولان کے زیر اہتمام ڈھاڈر میں شاندار تقریب کا انعقاد

منگل 7 دسمبر 2021 17:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ووٹرز کے قومی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کچھی بولان کے زیر اہتمام ڈھاڈر میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز رند تھے تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت مولانا ہادی نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبد الحئی گولہ نے سرانجام دیئے تقریب سے ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز رند،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کچھی محمد احسن،سید نصیر احمدشاہ دوپاسی،پروفیسر حبیب جاموٹ،محمد عارف بنگلزئی،عبداللہ بلوچ،رحمت اللہ جلبانی،اکبر بلوچ،محمد اسلم بوہڑسمیت دیگر مقررین نے اظہار خیال میںکہا کہ آج ملک میں حق رائے دہی کا قومی بن منایا جارہا ہے ملکی استحکام کیلئے ووٹ کا صحیح استعمال وقت کیضرورت بن چکا ہے اسکا درست استعمال جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے ووٹ ضمیر کی آواز اور امانت ہے جسکا تعلق آنے والی نسلوں کی مستقبل سے وابستہ ہے ہمیںمعاشرے میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرناہوگا جمہوری معاشروں میں سدھار حق رائے دہی کی مثبت استعمال سے ہی ہوتی ہے ترقی یافتہ ممالک میں ووٹ کی بڑی ا ہمیت ہے اسکو صرف پرچی نہیں بلکہ ملک قوم کی تقدیر سمجھ کر کاسٹ کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور عوام انتخابی عمل میںحصہ لینے سے کتراتے ہیں اس جمہوری عمل میں حصے لیکر ہی ہم اپنے حقیقی عوامی نمائندوں کو مسند اقتدار پر بٹھا سکتے ہیں اگر ہم ووٹ کی اہمیت کو جان جائیں اور اسکا اصل حقدار کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن ہم اس جمہوری عمل میں شراکت سے دور بھاگنے کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرتے جسکی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں پاکستان میں ووٹ کے اندراج کی شرح بہت کم ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے ہمیں ووٹ کی طاقت کو سماج میں اہمیت دینا ہوگا اور شعوری طور پر اسکی افادیت کو سمجھ کر حقیقی نمائندوں کو ووٹ کی طاقت سے منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجنا ہوگا تاکہ پاکستان کو عملی طور پر خوشحال بنایا جاسکے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان