کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنیوالی تمام جماعتوں کے ساتھ ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی سندھ کا ہی نہیں پورے ملک کا معاشی حب ہے، اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اکائیوں کو بلاتفریق کام کرنا ہوگا، ثرو ت اعجاز قادری نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے، PTI رہنما خرم شیر زمان

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنیوالی تمام جماعتوں کے ساتھ ہیں، کراچی منی پاکستان ہے ملک کی ترقی و خوشحالی کراچی سے جوڑی ہے ملک کو 70فیصد ریوینیو دینے والے شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک محرومیوں کو جنم دے رہا ہے، ملک کی معیشت کو مضبوط و مستحکم کرنا ہے تو کراچی کو اسکا حق دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر PTI کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر و دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر PST مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ، محمد آفتاب قادری بھی موجود تھے ، اس موقع پر خرم شیر زمان نے PTi کے تحت کراچی کی اسٹیک ہولڈرز جماعتوں کی 12 دسمبر کو ہونیوالی APC کا دعوت نامہ پیش کیا، اس موقع پر خرم شیر زمان نے کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021میں کراچی کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے، کے ایم سی، ڈی ایم سی، واٹر بورڈ و دیگر کو معاشی وسائل کمانے کے اختیارات کے بغیر نچلی سطح کے مسائل کا حل ہونا دشوار ہوگا، اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی سندھ کا ہی نہیں پورے ملک کا معاشی حب ہے، اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اکائیوں کو بلاتفریق کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں کو ماڈل بنانے اور تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے حکومت کو بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وسائل کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے، نچلی سطح تک اختیارات کو منتقل کرنا اور جمہوری اقدار کو فروغ دینا حکومت سمیت ہر سیاسی مذہبی جماعت کی قومی ذمہ داری ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان