کمشنر سرگودھا کاڈویژن کے چاروں اضلاع کا جائزہ ،آٹے کے تھیلے کی ہر جگہ سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 27 مئی 2022 00:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) کمشنر سرگودھا نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول گندم خریداری ،کھادوں کی صورتحال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انسداد ڈینگی اورکورونا سرگرمیوں کے جائزہ میں کہا کہ 10 کلوسستے آٹے کے تھیلے کی ہر جگہ سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔زرائع کے مطابق کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹس کو سبزی وفروٹ منڈیوں سمیت عام بازاروں اورمارکیٹوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کرنے کا حکم دیا اور پولٹری ایسوسی ایشنز سے ضلع کی سطح پر قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے چاروں اضلاع کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بھر پور صفائی مہم چلانے ڈپٹی کمشنر ز اے ڈی سی آر ز اور اے ڈی سی جی کو خودفیلڈمیں نکلنے کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو شوگرملوں کے سٹاک کو چیک کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز نے چیف سیکرٹری کے عوامی بھلائی کے اقدامات مین ہولز کور سیفٹی کراسنگ سٹریٹ لائٹس فنکشنل پرانے پلوں کی مرمت ڈرین او رسیور لائنوں کی صفائی عرصہ دراز سے پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو ہٹانا بس اسٹینڈ پر بہتر سہولتوں کی فراہمی سرکاری عمارات کے رنگ وروغن کھیلوں کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی مرمت پانی کے ٹینکوں کی صفائی کھڑے پانی کا نکاس مراکز صحت کی صفائی اور ایمر جنسی میں ادویات کی دستیابی دھواں چھوڑنے اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی سڑکوں کے پیچ ورک یوٹیلٹی پولز کی مرمت شادی کے پروگراموں میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایکشن ہیٹ سٹروک سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کئے گئے اقدامات تمام مالز پر ڈی سی کاونٹر ز کے قیام امتحانی مراکز کے دورے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈرز کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن سمیت دیگر امور پرمتعلقہ محکموں کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت اور مویشیوں کی بیماری لمپی سکن انسداد ڈینگی سرگرمیوں اور کرونا ویکسین کے بارے بریفنگ دی گئی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش