لاہور ‘فیصل آباد ‘شیخوپورہ ‘ملتان اور بہاولپورسمیت پنجاب کے متعددعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، حدنگاہ صفر ہو گئی

منگل 16 دسمبر 2014 13:23

لاہور/ فیصل آباد/ شیخوپورہ/ ملتان/پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت لاہور ‘فیصل آباد ‘شیخوپورہ ‘ملتان اور بہاولپورسمیت پنجاب کے متعددعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، حدنگاہ صفر ہو گئی ‘ موٹروے ٹریفک کیلئے کئی گھنٹے بند رہی ‘ جنوبی پنجاب میں دھند ک ی شدت میں اضافے کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا ‘ ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچیں ‘ ملتان ائیر پورٹ بھی بند کر دیا گیا ‘ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک خیبرپختونخوا ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ رہے ، موٹروے ایم ون پشاور سے برہان شدید دھند چھائی رہی ۔

(جاری ہے)

ایم ون پر حد نظر بیس میٹر رہی موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد سے چکری انٹرچینج حد نظر 10 سے 30 میٹر ریکارڈ کی گئی ‘ دھند کے باعث ایم ٹو پر بھیرہ سے شیخوپورہ تک حد نگاہ 10 میٹر تک رہ گیا راوی ٹول پلازہ سے کالاشاہ کاکو تک حد نظر صفر ہوگئی جس پر موٹر وے ایم ٹو کو کئی گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا ۔

موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد کو بھی حد نگاہ صفر ہونے پر بند کر دیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث ٹرینوں کے شیڈول شدید متاثر ہوا کراچی سے لاہور جانے والی نائٹ کوچ چار گھنٹے ، کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس چار گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس تین گھنٹے ، زکریا ایکسپریس دو گھنٹے ‘ لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی تاخیر کا سبب دھند کے باعث حد نگاہ پچاس میٹر ہونا ہے ۔ شدید دھند کے باعث ملتان ائیرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا اور کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 386 منسوخ کر دی گئی۔ موٹروے حکام نے ہدایت کی کہ شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کریں ۔ فوگ لائٹس استعمال تمام احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

آئندہ دو سے تین روز تک خیبرپختونخوا ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے ‘درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم زیادہ تر علاقوں میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات