ملک کے مغربی ،بالائی علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

جمعہ 27 جنوری 2023 22:51

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے پیر کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ہفتہ کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو پیر تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔28 جنوری(رات) سے 30 جنوری کے دوران مری میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے جس سے سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

اس دوران شدید برفباری سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔29 جنوری اور 30 جنوری کو اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

اسی طرح چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔بارش کے بعد درجہ حرارت میں 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ڈرائیور حضرات بارش اور برفباری کی صورت میں محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے مدد لی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز