ملک بھر میں خشک موسم جاری رہنے ،پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھندمیں شدت کا امکان

آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

اتوار 28 دسمبر 2014 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) ملک بھر میں جاری مسلسل خشک موسم کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں‘ گذشتہ روز ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مسلسل خشک موسم کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ بڑھنے کی پیشینگوئی کی ہے اور ساتھ ہی یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ شدید دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے اور آئندہ چند روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں سیالکوٹ‘ نارووال‘ گوجرانوالہ‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ اوکاڑہ‘ جھنگ‘ ملتان‘ بہاولپور‘ قصور‘ گجرات‘ راولپنڈی‘ سرگودھا‘ مظفرگڑھ‘ رحیم یار خان اور سکھر میں دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور منفی 10‘ قلات‘ ہنزہ‘ گلگت میں منفی 7‘ کوئٹہ منفی 6‘ راولاکوٹ منفی 3 مری‘ ژوب‘ بونجی منفی2‘ سیدو شریف میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بڑے شہروں میں گذشتہ روز ریکارد کئے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد صفر‘ لاہور 3‘ کراچی 12‘ پشاور 3‘ مری منفی 2‘ مظفرآباد صفر‘ ملتان 6‘ فیصل آباد 2 اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا