پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ،نظام زندگی شدید متاثر

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ،ملتان ائیرپورٹ پر کئی پروازوں کی آمد و رفت منسوخ ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

منگل 30 دسمبر 2014 14:01

لاہور/فیصل آباد /ملتان/سکھر /پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں، شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل جبکہ ملتان ائیرپورٹ پر کئی پروازوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی۔موٹر وے پر حدنگاہ انتہائی کم ، بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا،ملتان ریلوے سٹیشن پر اپ اور ڈان کی ٹرینیں 4سے 8گھنٹے تاخیر کا شکار جبکہ خیبرپختونخوا میں دھند سے پشاور سے صوابی تک حد نگاہ صفر سے بیس میٹر تک رہی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں ، سندھ کے سکھر ڈویژن اور خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی روز سے دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں اور گردونواح کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ تک گرگیا ۔ ملتان ائیرپورٹ پر شدید دھند کے باعث کئی پروازوں کی آمد و رفت منسوخ کردی گئی ہے ۔

لاہور میں بھی دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رات اور صبح کے وقت شدید دھند سے لاہور اور اس کے گردونواح میں شہریوں کوسفرمیں پریشانی رہی۔ لاہور ائیرپورٹ پر گزشتہ روز بھی شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے ۔لاہور سے ملتان آنے والی پی کے تھری ایٹ فائیو اور ملتان سے لاہور جانے والی پی کے تھری ایٹ سکس کومنسوخ کیا گیا جبکہ دبئی سے ملتان آنے والی نجی ائیر لائن کی فلائٹ میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں دھند میں کمی کے بعد فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا گیا۔جبکہ موٹر وے پر حدنگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ دنیاپوراورحاصل پور میں بھی دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے ۔ ادھر موٹروے ایم ون، پشاورسے صوابی تک دھند کی لپیٹ میں رہنے کی وجہ سے حدنگاہ صفرسے بیس میٹر تک رہی۔ملتان ریلوے سٹیشن پر اپ اور ڈان کی ٹرینیں 4سے 8گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

استور میں منفی آٹھ، گوپس، گلگت، ہنزہ میں منفی سات، پاراچنار میں منفی چھ، کالام، دالبندین اور قلات میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔کوئٹہ، دیر، ژوب میں منفی تین، بنوں، راولاکوٹ، دروش منفی دو، چترال، لوئردیر، بونجی، سیدوشریف، مری، مالم جبہ، ڈی آئی خان اور رسالپور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا