پنجاب کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتے دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان،

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا،محکمہ مو سمیات

پیر 5 جنوری 2015 12:28

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 5جولائی 2015ء ) محکمہ مو سمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہیں گے۔گوجرانوالہ،نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، وہاڑی، جھنگ، ملتان، لودھراں،بہاولپور،خانیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ننکانہ صاحب،قصور، شیخوپورہ کے اضلاع میں شدید دھند،جبکہ گجرات ،حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، بھکر،لیہ، مظفر گڑھ،رحیم یار خان،راولپنڈی،ڈی آئی خان، گھوٹکی اورسکھر میں بھی دھندبرقرار رہنے کاامکان ہے۔

شدیددھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اورملتان ایئر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موٹر وے M-2کے گردو نواح( لاہور تا پنڈی بھٹیاں سیکٹر )میں شدید دھند جبکہ (پنڈی بھٹیاں تا سالٹ رینج سیکٹر ) میں دھندرہنے کاامکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے۔

سب سے کم درجہ حرار ت پاراچنار میں منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ سکردو، ہنزہ ،گوپس منفی 06، قلات منفی 05،مالم جبہ منفی 04،راولاکوٹ ،استورمنفی 03،دیر،دروش ،گلگت منفی 02، ژوب میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کاکوئی امکان نہیں ۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ۔

تاہم شمالی بلوچستان (ژوب، کوئٹہ ڈویژن )،مالاکنڈڈویژن اورگلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے اس دوران گلگت بلتستان میں ایک دومقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ دو روزسیملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدسرداور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔کالام اور مالم جبہ میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ملک کے اہم شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت اسلام آباد 02 لاہور06کراچی13پشاور03کوئٹہ01سکردو منفی 06 مری 01 مظفرآباد 03 گلگت منفی 02 فیصل آباد 07 ملتان 09 حیدرآباد 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی