پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان

متعلقہ اضلاع کی ا نتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا، بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:19

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے11 سے 14 مارچ تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔ متعلقہ اضلاع کی ا نتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے،طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھیں،طوفان کے باعث بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے پاس جانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مری انتظامیہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے اقدامات یقینی بنائے ،بڑے شہروں میں نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے ویک اینڈ پر الرٹ رہیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ ادارے کا اولین فریضہ ہے ،باہمی تعاون سے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر اور ندی نالوں کو طغیانی میں کراس کرنے سے گریز کریں ،ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129پر اطلاع دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہنگامی اقدامات کے تمام اداروں کو عوام کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 سمیت صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات سے آگاہ رکھیں،نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 11 سے 14 مارچ تک صوبے میں طوفانی بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش