پاکستان میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

ماہرین فلکیات کی رواں سال ملک میں رمضان المبارک 30 ایام کا ہونے کی پیشن گوئی

پیر 18 مارچ 2024 22:33

پاکستان میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ2024 ء) پاکستان میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، ماہرین فلکیات کی رواں سال ملک میں رمضان المبارک 30 ایام کا ہونے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ عید الفطر کس تاریخ کو ہو گی۔

اس حوالے سے پاکستان میں ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ ماہرین فلکیات نے اس سال پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ پاکستانی فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا اختتام 30 روزوں کے بعد ہو گا۔ فلکیاتی ماہرین کی رائے میں پاکستان میں شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

یوں 9 اپریل یعنی 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا تھا۔ جبکہ صرف پاکستان ہی نہیں، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا 30 روزوں کے بعد اختتام ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔ یعنی متحدہ عرب امارات میں بھی 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ یوں رمضان المبارک کے پورے 30 روزوں کے بعد ہی امارات میں عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ شوال کے چاند کی پیدائش کی تاریخ اور وقت بھی بتایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاندکی پیدائش 8 اپریل کو ہو گی، اس روز خلیجی ممالک میں 29 رمضان المبارک ہو گی، اس لیے اس سے اگلے روز خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آئے گا۔ صرف خلیجی ممالک ہی نہیں، 9 اپریل کو اسلامی دنیا کے بیشتر حصوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان موجود ہو گا۔                

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش