ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ پر برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے

جمعرات 21 مارچ 2024 23:06

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے
ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2024ء) ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے، برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں تشویش ناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں برفانی گلیشئر نے متعدد ہوٹلوں کو تباہ کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ناران کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ پر برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے ہیں، تاہم آخری اطلاعات تک برفانی گلیشئر کی وجہ سے تباہ ہونے والے ہوٹلوں میں کوئی شخص موجود نہیں تھا، اس لیے تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ برفباری موسم کی وجہ سے اس علاقے کے راستے اور ہوٹل نومبر سے بند ہیں۔

متاثرہ علاقے کے ہوٹل اور راستے بند ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان نے بتایا کہ ناران کے راستے برفباری کے باعث بند ہیں اس لئے نقصانات کی مصدقہ تفصیلات نہیں مل سکیں، جب تک ٹیم موقع پر نہیں پہنچتی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ جھیل سیف الملوک کے قریب ہونے والی تباہی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفباری کے باعث جائے حادثہ تک جانے والے راستے بند ہیں، ناران روڈ بحال ہونے کے فوری بعد متاثرہ علاقے تک پہنچ کر متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں گے ، ناران میں درجنوں ہوٹلز کے گلیشئر کی زد میں آکر تباہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، تحصیل انتظامیہ اور محکمہ مال کے ساتھ ملکر ابتدائی معلومات لے رہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش