ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں جمعہ کو آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پاراچنار 13،ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 11، سٹی 09)، دیر (بالائی 11، زیریں 02)، بنوں 08، چراٹ، چترال 07، باچا خان ایئرپورٹ 05، پشاور (ایئرپورٹ 05، سٹی 04)، دروش، میرکھانی 03،مالم جبہ، پٹن، مردان 02 ، سیدو شریف 01،بلوچستان میں ژوب 10،سبی 06، کوئٹہ (شہر، سمنگلی 02)، بارکھان 02، پنجاب میں چکوال 09، بھکر 08، کروڑ( لیہ)05، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد01)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ ، بوکرا 01)،مری 04، اٹک، جہلم، جوہر آباد، منگلہ ، جھنگ02، نور پور تھل، سرگودھا 01، کشمیر میں راولاکوٹ06، گڑھی دوپٹہ 01، مظفر آباد(سٹی، ایئر پورٹ 01)،گلگت بلتستان میں استور 05، بگروٹ، 02، گلگت اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 40 اور چھور 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے  کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ،  وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

ملتان  میں مطلع جزوی  ابرآلود، گرد آلود ہوائیں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

ملتان میں مطلع جزوی ابرآلود، گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران