سال 2024 کا پہلے سورج گرہن کا آغاز، ایسا نظارہ اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا

صرف چند امریکی ریاستوں میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا، باقی ممالک میں جزوی سورج گرہن ہو گا

پیر 8 اپریل 2024 22:40

سال 2024 کا پہلے سورج گرہن کا آغاز، ایسا نظارہ اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا
میکسیکو، واشنگٹن ، ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) سال 2024 کا پہلے سورج گرہن کا آغاز ہو گیا جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔ سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آیا، جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔سورج گرہن کے وقت چاند سورج کے سامنے آنے کی وجہ سے زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جاتا ہے۔

مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔لائیو سائنس کے مطابق رواں سال سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن (یعنی چاند 100 فیصد سورج کے سامنے آجائے گا) کا مشاہدہ 4 منٹ اور 28 سیکنڈز تک دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوا، 11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر تھا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 52 منٹ پر تھا۔دنیا میں ا?خری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی امریکا میں مقیم لاکھوں لوگ اس مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے ا?سمان کی جانب نظریں مرکوز کیے نظر ا?ئیں گے، یہ میکسیکو میں شروع ہونے والے ایک فلکیاتی راستے کے قریب نظر ا?نے کے بعد امریکا کو عبور کرتا ہوا کینیڈا میں ظاہر ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات