ملک بھر میں گرمی پھر زور پکڑنے لگی، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان

جمعرات 9 جولائی 2015 12:27

دادو/لیہ/سبی/بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) ملک کے مختلف حصوں میں دو روز کی بارشوں کے بعد گرمی نے پھر سے زور پکڑنا شروع کر دیا ،وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں میں بارش سے موسم خواشگوار ،روزہ داروں نے سکھ کاسانس لیا،محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کشمیر، مالاکنڈ ، ہزارہ ، کوہاٹ اور ژوب میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنائی ۔

شہر اقتدار میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد پارہ گر گیا ، باغوں کے شہر لاہور میں بھی آسمان پر بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ محکمہ موسمیات نے شہر کا موسم مجموعی طور پر گرم رہنے اور حبس بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ، دالبندین ، سبی اور تربت میں درجہ حرارت اپنی حدوں کو چھونے لگا جس سے روزہ داروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کشمیر ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ، گوجرانوالہ ، ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور،ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، بنوں، فاٹا، سرگودھا ، فیصل آباد، ساہیول ، کوئٹہ ، لاڑکانہ ، سبی، قلات، حیدرآباد اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم کشمیر، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، پشاور ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ میں76 ملی میٹر جبکہ بالاکوٹ38،گڑھی دوپٹہ19، کاکول16، مری10،مظفرآباد07، پارہ چنار05، کوٹلی میں04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، چلاس43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، دالبندین، سکھر، شہید ببے نظیرآباد، روہڑی تربت اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا