اسلام آباد،جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شہرتالاب میں تبدیل

جمعرات 9 جولائی 2015 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) جڑواں شہروں میں دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،نشیبی علاقوں میں گلیاں،محلے تالاب اور ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئے،نالہ لئی میں پانی کی سطح 7فٹ تک بلند ہو گئی،ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے نالہ لئی کے اطراف فلڈ وارننگ جاری اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جڑواں شہروں میں علی الصبح سے ابر رحمت برسنا شروع ہوئی تو دن بھر وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آگئی، دن بھر آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے، بارش سے جہاں روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا وہیں نشیبی علاقوں میں رہنے والے مکینوں کیلئے یہی ابر رحمت زحمت بن گئی،شیبی علاقوں میں گلیاں،محلے تالاب اور ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئے،نالہ لئی میں پانی کی سطح 7فٹ تک بلند ہو گئی،نالہ لئی کے کناروں پر آباد گھروں کو خالی کرالیا گیا،ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے نالہ لئی کے اطراف فلڈ وارننگ جاری اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف منچلے بارش سے لطف اندوز ہونے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اوربارش میں نہاکرروزہ ٹھنڈا کرتے رہے جبکہ ضعیف العمر افراد نے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانا ضروری سمجھا اور اہل خانہ کے ہمراہ پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کرلیا،بہت سارے افراد نے تو افطاری بھی پارکوں اور تفریحی مقامات پر کی اور رات گئے گھروں کو لوٹے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا