دریائے سندھ میں تربیلا، اٹک، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

منگل 21 جولائی 2015 13:33

لا ہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں تربیلا، اٹک، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ سیلاب کے باعث جنوبی پنجاب کے سیکڑوں دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکٹر اراضی تباہ ہو گئی ہے۔فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، اٹک، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، تربیلا کے مقام پر 3 لاکھ 95 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزررہا ہے جب کہ دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 25 ہزار 260 کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر 94 ہزار600 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزررہا ہے۔

فلڈ وارننگ سیل کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دریاوٴں میں کہیں بھی خطرے کی صورتحال نہیں، تربیلا میں پانی کی آمد 3 لاکھ 49 ہزاراوراخراج 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے جب کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1526 فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 72 ہزار اور اخراج 60 ہزار کیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1233 فٹ ہو گئی ہے۔ دریا ئے روای میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

میانوالی میں جنا ح بیراج میں پانی کی آمد 3لاکھ 91 ہزار 961 کیوسک جب کہ اخراج 3 لاکھ 83 ہزار 960 کیو سک ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث لیہ اور مظفر گڑھ کے 131 دیہات زیر آب آئے ہیں جب کہ انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا، کسی بھی مقام پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لیہ کے 71 ریہات زیر آب آئے، 57 دیہات تحصیل لیہ اور 14 تحصیل کہروڑ میں زیر آب آئے۔

سیلاب کے باعث راجن پور کے 50 اور مظفر گڑھ کے 10 دیہات بھی زیر آب آئے ہیں تاہم انتظامیہ ہر قسم کی صورت حال کو مانیٹرکررہی ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کا اخراج 4 لاکھ 17 ہزار کیوسک جب کہ دریائے سندھ میں لیہ کے مقام سے 5 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ گزررہا ہے، کالا باغ کے مقام پرپانی کا بہاو 3 لاکھ 83 ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ بیراج ڈاوٴن میں پانی کی آمد 4 لاکھ 70ہزار 890 کیوسک، اخراج 4لاکھ64 ہزار 180 کیوسک ہے جب کہ چشمہ بیراج ڈاوٴن میں پانی کی گنجائش 10 لاکھ کیوسک ہے۔

بہاولنگر میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پرپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ہیڈ سلیمانکی پرپانی کی آمد 17 ہزارکیوسک اوراخراج 4 ہزار3000 کیوسک ہے۔سندھ میں گڈو بیراج پردرمیانے جب کہ سکھر بیراج سے نچلے درجے کا سیلابی ریلا گذررہا ہے۔ انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج پرپانی کی آمد 78 ہزار 792 کیوسک اور اخراج 38 ہزار97 کیوسک ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 83 ہزار 212 جب کہ اخراج 2 لاکھ 27 ہزار 582 کیوسک ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 53 ہزار 71 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 25 ہزار 541 کیوسک ہے۔ پانی بڑھنے کی وجہ سے گھوٹکی اور کشمور اضلاع میں کچے کے کئی دیہات زیرآب آ گئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا