صوبہ خیبر پختون کے شہر چترال ‘ گلگت بلتستان ‘ پنجاب ‘سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش مزید بیسیوں بستیاں زیر آب

جمعرات 23 جولائی 2015 13:42

راجن پور /چترال/پنوں عاقل /پشاور /مظفر آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) صوبہ خیبر پختون کے شہر چترال ‘ گلگت بلتستان ‘ پنجاب ‘سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ‘ چترال ‘ راجن پور سمیت کئی علاقوں میں بیسیوں بستیاں زیر آ ب ‘ کچے مکانات پانی میں بہہ گئے ‘ ڈیرہ غازی خان کے فلڈ بند میں پڑنے والا شگاف مزید چوڑا ہو نے سے ہزارروں افراد پانی میں پھنس گئے ‘دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے ‘نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں پانی کی سطح کم ہوگئی ‘ چترال میں رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکیں ‘ اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ‘ پاک فوج کے جوانوں نے امدادی کام تیز کر دیئے جبکہ ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا ‘ چترال ‘ گلگت بلتستان ‘ پنجاب ‘ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں جمعرات کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہااطلاعات کے مطابق راجن پور میں کوہ سلیمان سے آنے والا 21سو کیوسک کاسیلابی ریلا قطب سیفن نہر سے گزررہا ہے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے جس سے ملحقہ آبادیاں اور کھیت زیر آب آسکتے ہیں ‘دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے راجن پور میں کچے کی 55 بستیاں زیر آب آنے سے کچے مکانات بہہ گئے ہیں اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ڈیرہ غازی خان میں جکڑ امام شاہ فلڈ بند میں پڑنے والا 100 فٹ چوڑا شگاف مزید بڑا ہو گیا پانی آبادی میں داخل ہونے سے تقریبا ً 6 ہزار افراد محصور ہوگئے متاثرہ علاقے میں پاک فوج اورریسکیو کی امدادی کاروائیاں تیز کر دی گئیں 60 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے ۔

لیہ میں بکھری احمد خان کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب سے 382 بستیاں زیرآب آچکی ہیں ڈی سی او رانا گلزار کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد افرادسیلابی پانی میں گھرگئے اور 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آچکی ہیں دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے،بیراج کے 53دروازے کھول دئیے گئے سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 86 ہزار 608 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 31 ہزار 888 کیوسک ہے۔

ادھر اطلاعات کے مطابق ضلع چترال میں دریائے چترال اور دریائے تورکوہ سمیت تمام 13 چھوٹے بڑے دریاؤں میں طغیانی ہے ایون میں گول ندی کا پانی مقامی بجلی گھر میں داخل ہوگیا،سیلاب میں بہہ جانے والے رابطہ پلوں کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ رپورٹ کے مطابق چترال میں بپھرے ہوئے دریا اب تک معمول پر نہیں آئے رابطہ پلوں کے بہنے سے ہزاروں افراد کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا گلگت بلتستان میں حالیہ بارش کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہے ‘ رات گئے ایون میں گول ندی کا پانی مقامی بجلی گھر میں داخل ہوگیا جس سے ایک میگاواٹ کے بجلی گھر کو نقصان پہنچا ۔

10 یونین کونسلوں پر مشتمل سب ڈویڑن مستوج کا زمینی رابطہ بھی چترال سے منقطع ہے ۔ سیلاب میں بہہ جانے والے رابطہ پلوں کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا ہے ۔ادھر گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی حالیہ بارشوں کے بعد دریابپھرگئے ۔ استور میں آٹھویں روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا بونجی کے مقام پر کائی نالے میں پل بہہ جانے کے باعث گاؤں کا رابطہ منقطع ہوگیاسیلابی ریلہ پانی کی پائپ لائنیں بھی بہا لے گیا ہے ‘آلو ، مکئی گندم اور دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے ‘ کراچی اور حیدر آباد میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے اگر یہ پانی اکٹھا ہو گیا تو دونوں شہروں کے لئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بارشوں کا بڑا سسٹم داخل ہو رہا ہے، صوبہ سندھ کے اگلے 4 سے 5 روز میں بارشیں ہوں گی، سندھ اور پنجاب سے ملحقہ بلوچستان کے علااقوں میں بھی بارشیں ہوں گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا حالیہ سسٹم 3 روز پہلے بھارت سے بلوچستان میں داخل ہوا جب کہ تیز بارشوں کا دوسرا سسٹم جزوی طور پر بحیرہ عرب میں داخل ہو رہا ہے جو اس وقت کراچی کے قریب موجود ہے، یہ سسٹم نچلے بادلوں کے ساتھ مل کر درمیانی بارش دے سکتا ہے اور اسی کے تحت بدین اور ٹھٹہ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات