ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشیں جاری، اتوار سے جمعرات تک مزید ابر کرم برسے گا

ہفتہ 25 جولائی 2015 11:38

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشیں جاری، اتوار سے جمعرات تک مزید ابر کرم برسے گا

لاہور/ راولپنڈی / گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی2015ء) ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، سندھ بھر میں آٗئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، موسم کا حال بتانے والوں نے اتوار سے جمعرات تک مزید بارشوں کی نوید سنا دی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں مینہ برسنے سے موسم خوشگوار ہے تاہم شہر بے مثل میں سورج کرنیں بکھیر رہا ہے ۔

راولپنڈی میں بھی مطلع صاف اور موسم قدرے برہم ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز کی تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے ، داتا کی نگری میں آج سارا دن دھوُپ چھاؤں کا کھیل رہے گا ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات کے اوقات میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آٗئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وسطی بھارت سے ہوا کے کم دبائو کا سسٹم 27 جولائی کو سندھ میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے تحت 28، 29 جولائی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارش ہوگی ۔ دوسری طرف اگلے تین روز کے دوران مزید مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث اتوار سے منگل کے دوران اکثر مقامات پر بارش جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ انہیں مون سون ہواؤں کے زیر اثر سوموار سے جمعرات کے دوران سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں اکثر مقامات پر ہلکی جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات