ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کی تباہ ریاں ‘مزید 19 افراد جاں بحق ‘ تعداد 25ہوگئی

ہفتہ 25 جولائی 2015 14:28

چترال/گلگت /پشاور /راجن پور /رحیم یار خان /ڈیرہ غازی خان /کوئٹہ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘ چترال سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری رہا ‘ سیلاب اور بارشوں کے باعث چترال میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ‘مزید کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ‘ رابطہ پل اور سڑکیں ریلے میں بہہ گئیں ‘چترال کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ‘ ضلع بھر میں پیٹرول اور ڈیزل بھی نایاب ہوگیا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 250 روپے تک پہنچ گئی جبکہ ڈی جی میٹ نے کہا ہے کہ تبت میں ہوا کے اونچے دباوٴ کی وجہ سے چترال کے شمال میں بارش کا سسٹم موجود رہے گا جس کے باعث چترال اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ اگلے7 روز تک جاری رہیگا تفصیلات کے مطابق ضلع چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ‘مزید کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے جب کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی، چترال کے قصبے ملکوہ اور قطرو میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان ہوا، ملکو کے 200 دیہات، رابطہ پل اور سڑکیں ریلے میں بہہ گئیں۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز کی بارشوں اور سیلاب سے اب تک 19 افرادکی ہلاکتیں ہوچکی ہیں ‘ سہت سے11، اوتہول سے4، تھارگرام سے دو اور گرین لشٹ سے ایک لاش ملی۔دوسری جانب ڈی جی میٹ کے مطابق تبت میں ہوا کے اونچے دباوٴ کی وجہ سے چترال کے شمال میں بارش کا سسٹم موجود رہے گا جس کے باعث چترال اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ اگلے7 روز تک جاری رہیگا۔

سیلاب کے باعث چترال کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضلع بھر میں پیٹرول اور ڈیزل بھی نایاب ہوگیا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 250 روپے تک پہنچ گئی ادھر گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں آسمانی بجلی گرنیاورلینڈسلائیڈنگ سے درجنوں مکان متاثر ہوئے ہیں ‘ گلگت ،غذرروڈپرٹریفک معطل رہی کیداس گاؤں اور راما جھیل کا رابطہ پل ٹوٹنے سے25خاندان محصور ہو کر رہ گئے ‘دیامر کی وادی نیاٹ اورڈوڈشیال میں بھی متعدد مکانات،کھڑی فصلوں،باغات اوراسکولوں کو نقصان پہنچا آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں ہفتہ کو بھی جار ی رہیں آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کیلاش اور بونی میں پھنسے 180 متاثرین سیلاب کو چترال شہر منتقل کیا گیا چترال میں سیلاب متاثرین میں ساڑھے 17 ٹن راشن تقسیم کیاجاچکاہے

اورچترال کاملک بھرسے زمینی رابطہ بحال کردیاگیا ضلع استورمیں چالیس کلومیٹرسڑک کی مرمت اور 174افراد کوہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا گلگت بلتستان میں 4 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں ادھر بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلا ژوب اور شیرانی میں اکثر رابطہ پل اورسڑکیں بہا کر لے گیا ‘ متعدد مکان ، باغات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں محکمہ اری گیشن کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے ‘ بے رحم سیلابی ریلے جہاں سے گزرے سب کچھ بہا کر ساتھ لے گئے ‘ اپنے گھروں ‘ مال ومتاع ‘ مویشیوں اور کھڑی فصلوں کو پل بھر میں ملیا میٹ ہوتے دیکھ کر لوگ بے بسی کی تصویر بنے۔

راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور مزید کئی بستیاں زیر آب آ گئی ہیں ‘ محصور افراد اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبورہوگئے ڈیرہ غازیخان کے علاقے جھکڑ امام شاہ کے بند پر پڑنے والے شگاف کو تیسرے روز بھی پر نہیں کیا جا سکادوسری طرف سکھر بیراج پر پانی کا دباوٴ اور بہاوٴ ناپنے والے آلات خراب ہوگئے جس سے عوام سیلاب کی تازہ ترین صورتحال جاننے سے محروم ہیں محکمہ موسمیات نے ایک با پھر خبردار کیا کہ کراچی میں 27 جولائی سے تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو30 جولائی تک جاری رہیگا محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میر پور خاص ڈویژن میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دورا ن انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات