گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کا سلسلہ جاری پیر کو بھی جاری رہا

پیر 27 جولائی 2015 14:15

اسلام آباد /مظفر آباد /گلگت /راجن پور /پشاور /سکھر /ڈیرہ غازی خان /لیہ /کراچی /کوئٹہ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کا سلسلہ جاری پیر کو بھی جاری رہا ‘ مزید 10 افراد پانی کی لہروں کے نذر ہوگئے ‘ رابطہ پل ٹوٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکیں ‘ راستے بند ہونے کے باعث اشیائے ضروریہ کی قلت شدید ہوگئی ‘سکردو کے علاقے روندو میں سیلابی ریلا آنے سے چھ رابطہ پل تباہ ‘ لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت سکردو روڈ بندہوگیا ‘پاک فوج کے جوانوں نے امدادی کام مزید تیز کر دیئے ‘ شاہراہِ چلاس، بابو سر اورکاغان ویلی ہر کسی کی ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی ‘بیسیوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ‘ خیمے ‘ اشیائے ضروریہ اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں ‘ پنجاب اور سند ھ میں سیلاب نے تباہی مچادی ‘ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ‘ سینکڑوں گھر اور بیسیوں بستیاں زیر آب ‘درجنوں مویشی پانی میں بہہ گئے ‘ ہزاروں افراد محصور ہوگئے ‘ کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے تعفن پھیلنے کاخدشہ پیدا ہوگیا ‘ وبائی امراض پھوٹنے کاامکان ہے ‘ انتظامیہ نے فلڈوارننگ جاری کرتے ہوئے تمام نشیبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کر ہدایت کردی جس کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی جبکہ پنجاب حکومت نے فلڈ وارننگ کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق فاٹا اور خیبر پختون خوا میں شدید بارش اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خیبر ایجنسی میں دو ‘ شانگلہ اور صوابی کے اضلاع میں ایک ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ میں آٹھ ، بنوں میں سات اور مہمند ایجنسی میں چار افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

بارش سے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا خیرپور میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا ٹھری میرواہ کے قریب لاشاری گاؤں میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرگئی، جس سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ادھر مالاکنڈ ایجنسی میں سخاکوٹ کے علاقے میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاا دھر چترال میں صورتحال معمول پر نہ آسکی مقامی لوگوں کے مطابق سیلابی نالہ آبادی کے بیچ سے گزا جس سے عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچا ریشون میں صوبائی حکومت کی جانب سے قائم چھوٹے بجلی گھر میں پانی داخل ہوگیا اور بالائی چترال کی جانب جانے والے راستے بند ہیں حکام بھونی روڈ پر ریشون اور آگے مستوج جانے والے راستے ٹریفک کیلئے کھولنے میں مصروف رہے روڈ پر بلڈوزر کے ذریعے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی گئیں فوج کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو او کے اہلکار محبوب نے بتایا کہ بڑی مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب سے سڑکوں پر پھیل جانے والی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے

انھوں نے بتایا کہ چترال سے ریشون تک کوئی 50 کلومیٹر کا فاصلہ ہے ‘ صرف 15 کلومیٹر کے فاصلے میں سڑک پانچ سے چھ مقامات پر بند ہے۔

ریشون کی جانب بڑی تعداد میں لوگ پیدل جا رہے تھے تاکہ وہاں جا کر اپنے رشتہ داروں اور لوگوں کی مدد کر سکیں۔بھونی روڈ پر ریشون سے پہلے لینڈ سلائڈنگ سے بند سڑک پر موجود ایک شخص عزیزالرحمان نے بتایا کہ وہ ریشون اپنے رشتہ دار کی مدد کیلئے جا رہے ہیں اور اسی طرح دیگر لوگ بھی کوششیں کر رہے ہیں کہ وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داورں کے پاس پہنچ سکیں۔

چترال سے مستوج جانے والے بھونی روڈ کے علاوہ وادی کیلاش اور گرم چشمہ کی جانب جانے والے راستے بھی ابھی تک بند ہیں کہیں لینڈ سلائڈنگ سے سڑکوں پر ملبہ پڑا ہے تو کہیں سیلابی پانی سڑکیں اور پل بہا کرلے گیا چترال اور علاقے سنگلاخ پہاڑوں میں گھرگئے پہاڑوں کی چوٹیوں پر پگھلنے والی برف اور بارشوں کا پانی پتھروں اور مٹی کے تودے لے کر اس قدر رفتار سے آتا ہے کہ راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو بہا کر لے جاتا ہے انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرہ افراد میں راشن اور خیموں کی تقسیم جاری ہے ‘ شاہراہِ چلاس، بابو سر اورکاغان ویلی ہر کسی کی ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی ادھر سکردو کے علاقے روندو میں سیلابی ریلا آنے سے چھ رابطہ پل تباہ ہوگئے ہیں، تازہ ترین لینڈ سلائڈنگ سے گلگت سکردو روڈ تین مقامات پر بندہوگیا ادھر صوبائی دارالحکومت پشاور میں بڈھنی نالے میں پانی کی سطح کم ہوکر معمول پر آگئی تاہم چارسدہ روڈ پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام ، لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہوئے بڈھنی نالہ میں پانی کا بہاؤ کم ہوکر 661 کیوسک ہوگیا اور پانی کی سطح معمول پر آگئی چارسدہ روڈ کو ٹریفک کے لئے تو کھول دیاگیا تاہم سڑک پر مختلف جگہوں پر پانی کھڑا ہے جس کے باعث ٹریفک جام رہا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ادھر بلوچستان میں بھی شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ترجمان ایف سی کے مطابق ژوب کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کلی شین لختہ میں امدادی کارروائیاں دن بھر جاری رہیں ایف سی اہلکاروں نے متاثرہ علاقے میں 30خاندانوں میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔

گذشتہ رات شینہ لختہ میں 17سیزائد مکانات اور ایک مسجدکو نقصان پہنچاتھا اور علاقے میں متعدد مویشی بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے۔دوسری جانب سیلابی ریلوں نے راجن پور کے بیشتر علاقوں میں تباہی مچادی۔بارشوں اور دریائے سندھ کے سیلابی سے جنوبی پنجاب کے ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے فصلیں تباہ ہوگئیں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ تباہ کاریاں ابھی تھمی نہیں بلکہ بڑھنا شروع ہوگئیں۔

دریائے سندھ کے ریلوں نے سندھ میں بھی تباہی مچانا شروع کردی شکارپور کی سندھ واہ کینال میں پانی کا دباؤ بڑھنے سے 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا سکھر بیراج میں گزشتہ 24گھنٹوں 24 دوران 66ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ‘گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ‘کچے کے85فیصددیہات پانی میں ڈوب گئے ‘متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے تیار نہیں۔

شکارپور کی سندھ واہ کینال میں گوٹھ حاجانو کے مقام پر پانی کے دباؤ سے 100 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔ شگاف سے نکلنے والا پانی ملحقہ دیہات میں داخل ہونے سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی لاڑکانہ میں موریا،عاقل ‘ آگانی اور ہکڑا لوپ بندوں کو حساس قرار دیا گیا جن کی مضبوطی کا کام جاری رہاگھوٹکی میں دو سو سے زائد دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ‘گاؤں داؤد تلائی کے قریب پختہ سڑک پانی میں بہہ جانے سے 20 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب گئے۔

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں جاری بارشوں کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی دونوں اضلاع میں دریائے سندھ کے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔ سیکڑوں بستیاں زیرآب اور ہزاروں لوگ بے سرو سامان ہوگئے ۔ زراعت کو بھی غیرمعمولی نقصان پہنچا پہاڑوں پر بارشوں سے ڈیرہ اسماعیل خان کے ندی نالے بھی بپھر گئے ہیں ‘کو ٹ تگہ کے حفاظتی بند کو خطرہ بڑھ گیا لوگوں کی نقل کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا کالاباغ کے مقام پربڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے ‘میانوالی کی ضلعی انتظامیہ نے فلڈوارننگ جاری کرتے ہوئے تمام نشیبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کر ہدایت کردی ہے۔

رحیم یار خان میں لیاقت پور کے دریائی علاقے بخشو بیٹ میں 13 سالہ نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا گدھ ہپ میں پانچ سال کی بچی سیلابی ریلے میں بہہ گئی متاثرہ علاقوں کے مکین کے مطابق انتظامیہ ان کیساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہی۔مظفرگڑھ اور لیہ میں جابجا سیلاب کی تباہ کاریاں نمایاں دکھائی دیں جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح بتدریج بلند ہو رہی ہے ‘ سیلابی پانی میں 20 سے زائد دیہات زیر آب آگئے دوسری جانب حیدرآباد میں رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد شہر کے گلی کوچوں میں پانی جمع ہوگیا سکھر میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری رہا صالح پٹ میں 8 گھنٹوں سے جاری طوفانی بارش سے کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ٹھٹھہ ، دادو ، تھرپارکر ، کشمور میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ادھر پنجاب حکومت نے فلڈ وارننگ کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں دریاؤں کے اردگرد آباد لوگوں کے انخلا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اوردریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو لمحہ لمحہ مانیٹر کیا جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات