پاکستان کے اوسط درجہ حرارت میں خطرناک اضافہ، ملک کو اربوں کا نقصان

ٹمپریچر میں اضافے کے باعث مستقبل میں یہاں شدید گرمی یا سردی ہونے کا خدشہ ہے ،ماہر ماحولیات

منگل 27 اکتوبر 2015 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کے اوسط درجہ حرارت میں گزشتہ 60سال کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ماہر ماحولیات کہتے ہیں ، ٹمپریچر میں اضافے کے باعث مستقبل میں یہاں شدید گرمی یا سردی ہونے کا خدشہ ہے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات دنیا بھر میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔پاکستان ان تبدیلیوں کی وجہ سے ماہ جون میں 2 ہزار قیمتی جانوں سے محروم ہوچکا ہے ۔

گلوبل وارمنگ میں اضافہ کے باعث عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے ،جو پاکستان میں سیلابوں، زلزلوں، زمینی و سمندری طوفانوں اور شدید گرمی یا شدید سردی کا سبب بنے گا۔اس سے خوراک، توانائی اور پانی کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کیمنفی اثرات کے نتیجے میں پاکستان کوماحولیات اور قدرتی وسائل کے شعبے میں سالانہ 331 بلین روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ100 سال کے دوران دنیا کی اوسط درجہ حرارت میں 0.6 ڈگری سینٹی گریڈکا اضافہ ہوا ہے اور اگرگر یہی سلسلہ جاری رہا تو رواں صدی کے دوران ٹمپریچر کی اوسط شرح 1.8 سے4ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2010 سے 2039 تک دنیا کا اوسط درجہ حرارت 0.7 رہے گا جبکہ اس دوران پاکستان میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جائیگا۔ موسمیاتی تبدیلی اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پانی کی فراہمی،سنی ٹیشن اورپانی کی سپلائی کا مناسب نظام نہ ہونے کے باعث ملک کو سالانہ 112 بلین روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جو کہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات