خیبرپختونخواہ سمیت ژوب، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ چترال سمیت بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری سے راستے بلاک ، بچوں اور خواتین کو ٹھٹھرتی سردی میں شدید مشکلات کا سامنا ،لواری ٹنل پر برف باری سے گاڑیوں پھنس گئیں اور لمبی لمبی قطاریں لگ گئی،مسافروں کو پریشانی کاسامنا

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر ، ژوب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

منگل 3 نومبر 2015 11:24

اسلام آباد /پشاور /چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء ) خیبرپختونخواہ سمیت ژوب، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ،چترال سمیت بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری سے راستے بلاک ہوگئے ، بچوں اور خواتین کو ٹھٹھرتی سردی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ،لواری ٹنل پر شدید برف باری سے گاڑیوں پھنس گئیں اور لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس کی وجہ سے یخ بستہ ہواوٴں میں کھڑے مسافروں کو پریشانی کاسامنا رہا۔

محکمہ موسمیات نے(آج )بدھ تک خیبر پختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری ہوگی ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 13 ملی میٹر جبکہ دیر 11، کالام 07، بالاکوٹ 06، میرکھانی 05، مالم جبہ 04، چترال، مظفر آباد، کوئٹہ 03، گڑھی دوپٹہ 02، دروش، ژوب، پشاور 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چترال میں شدید بارش اور برفباری نے راستوں کو بلاک کردیا ،متعدد گاڑیاں پھنس گئیں ، بچوں اور خواتین کو ٹھٹھرتی سردی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔

چترال شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ موسم کی تبدیلی سے لوگوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا رہا۔ زلزلے میں بے گھر ہونے والے درجنوں خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہوگئے ۔لواری ٹنل پر شدید برف باری سے گاڑیوں پھنس گئیں اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس کی وجہ سے یخ بستہ ہواوں میں کھڑے مسافروں کو پریشانی کاسامنا رہا۔ بابوسرٹاپ،نانگہ پربت، بٹوگا ٹاپ کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی بڑھنے لگے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان