اسلام آباد سمیت زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخوا میں بارش‘برفباری‘چترال

بدھ 4 نومبر 2015 15:07

اسلام آباد/چترال /غذر/پاراچنار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔4 نومبر۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت‘ خیبر پختونخوا کے علاقوں ‘پنجاب ‘کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے زلزلہ زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا‘برفباری سے چترال گلگت روڈ بند ہوگئی جس کے سبب متاثرین تک امداد کی فراہم معطل ہوگئی۔ خیموں میں مقیم متاثرین سردی کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے ،زلزلہ متاثرہ علاقوں میں خیمے بھیگے تو متاثرین کھلے آسمان تلے آگ جلا کر سردی بھگانے کی کوشش کرتے رہے،محکمہ موسمیات نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ۔

چترال میں بارش اور برف باری کاسلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

لینڈسلائیڈنگ سے پشاور چترال روڈ بند ہوگیا۔دیامر کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی بڑھ گئی ۔زیارت کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ اور شندور کے مقام پر 14انچ برف پڑنے کی وجہ سے چترال گلگت روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں بابوسر ، بٹوگا، نانگاپربت میں برف باری ہو نے سے سردی کی شدت میں مزید بڑھتی جاری ہے۔

غذر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 6 انچ سیزائدبرف پڑچکی ہے جس سے متاثرین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں وقفے وقفے سے بار ش اور پہاڑوں پر برف باری سے زلزلہ متاثرین پریشانی کا شکار ہوگئے ۔

سوات، شانگلا سمیت زلزلے سے متاثر علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی ۔

پشاور میں بھی رات گئے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا،۔موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش سب سے زیادہ بارش دیر میں 66 ملی میٹر جبکہ مری 38، مالم جبہ 35، پاراچنار 33، کالام 30، پٹن 29، لوئر دیر 27، میرکھانی 25، دروش 24، سیدو شریف، چترال 22، راولاکوٹ 20، پشاور (سٹی 20، ائیر پورٹ 09)، راولپنڈی (چکلالہ 16، شمس آباد)، بالاکوٹ 16، استور 15، کوٹلی 14، گڑھی دوپٹہ 12، ایبٹ آباد، منگلا 10، اسلام آباد (سیدپور 10، گولڑہ، زیروپوانئٹ 07، بوکرہ 06) میانوالی، مظفر آباد 09، چکوال 08، کوہاٹ 06، کوئٹہ (شیخ ماندا 06، سمنگلی 01)، جہلم، ژوب 05، گوپس 04، جوہر آباد، منڈی بہاوٴالدین، گجرات 03، بنوں، چلاس، گلگت، سرگودھا، سیالکوٹ 02، بھکر، ڈی آئی خان، نورپورتھل، ہنزہ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں 00 جبکہ کالام، استور 01 اور قلات 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات