بھارتی شہر چنائی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ‘ سکولوں اور کالجوں کو بند کر دیا گیا ‘ تمام پروازیں منسوخ

بدھ 2 دسمبر 2015 13:12

بھارتی شہر چنائی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ‘ سکولوں اور کالجوں کو بند کر دیا گیا ‘ تمام پروازیں منسوخ

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارتی شہر چنائی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے بارشوں کے باعث اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیاگیا جبکہ تمام پروازیں منسوخ کرکے ائیر پورٹ کو بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے متعدد گھر ڈوب گئے سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں ‘متعدد افراد پانی میں پھنس گئے ‘ انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ‘ ٹریفک کے نظام بھی درہم برہم ہوگیا ‘سکولوں اور کالجوں بند کردیئے گئے ‘مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ‘ایئرپورٹ پر کھڑے پانی نے پروازوں کی لینڈنگ کوہی نا ممکن بنادیا اطلاعات ہیں کہ شہر کے 60 فیصد علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کیلئے بھارتی نیوی کی بوٹس اور کوسٹ گارڈزکو اسٹینڈ بائی کردیا گیا ‘ ہیلی کاپٹرز متاثرین تک خوراک کے پیکٹس پہنچانے اور لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف رہے متاثرین کے لئے سو سے زائد شیلٹرز بھی تیار کر لئے گئے چنائی کے ایک رہائشی اشوک مودی نے بتایا کہ ہم نے 25-30 سال پہلے ایسی بارش دیکھی تھی جب تقریبا ایک ہفتے تک بجلی نہیں آئی تھی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حالیہ بارش کی وجہ سے ریاست میں 56 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جن میں سے 16 چنائی سے ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید چار روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی جس کے بعد پورے شہر میں الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 100 سال میں چنّئی میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوئی تھی اور آئندہ 48 گھنٹوں تک تمل ناڈو میں مزید تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ۔خیال رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے ریاست تمل ناڈو میں ہونے والی بارشوں سے کم از کم 188 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا