بھارتی شہر چنائی میں امدادی کاروائیاں جاری ، بعض علاقوں میں کئی دنوں بعد بجلی بحال کر دی گئی

بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:32

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء ) بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں امدادی کاروائیاں تیز ی سے جاری ہیں، بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال کے کئی دنوں بعد بجلی بحال کر دی گئی،بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ،بارش اور سیلاب سے متاثر ہزاروں لوگوں تک کھانا اور ادویات پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی ریلوے سٹیشن اور ایئرپورٹ جہاں پانی بھر گئے تھے نے جزوی طور پر کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔100 سال میں ہونے والی اس شدید ترین بارش میں تقریبا 280 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بہت سے لوگ عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔چنائی کے کئی علاقوں میں بجلی کے نظام کودرست کر دیا گیا ہے جبکہ نواحی علاقے کے بہت سے مزدور اور نوکری پیشہ افراد کا کہنا ہے کہ انھیں شدید نقصانات ہوئے ہیں اور حکومت کو ان کی تلافی کے لیے مالی تعاون دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

100سال میں ہونے والی اس شدید ترین بارش کی وجہ ماحولیات کی تبدیلی بتائی جاتی ہے جبکہ چنائی میں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شہر کو اس قسم کے شدید موسم کے لیے بہتر طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے۔گذشتہ ہفتے جاری رہنے والی شدید بارش سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور بعض علاقوں دس دس فیٹ سے بھی زیادہ پانی کھڑا تھا۔ جبکہ جمعے کو بارش رکنے کے بعد پانی میں کمی ہونے لگی۔

ابھی تک سات ہزار سے زیادہ افراد کو بچایا گیا ہے لیکن ابھی بھی بہت سے امداد کے منتظر ہیں۔اطلاعات کے مطابق ابھی بھی ہزاروں گھر زیرآب ہیں اور بہت سے افراد ان میں پھنسے ہوئے ہیں۔افراد کے لیے فوج نے 25 عارضی کمیپ اور اجتماعی مطبخ کا انتظام کیا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نے ریاست کے لیے 15 کروڑ امریکی ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔شہر میں سکول، کالج اور فیکٹریاں بند ہیں جبکہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ادھر اشیائے خوردونوش کی قلت کے سبب شہر میں بنیادی غذائی اشیا کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات